بیجنگ(این این آئی) چین نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔منگل کویوکرین کی موجودہ صورتحال بارے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نے منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یوکرین کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ چین کو یوکرین کی صورت حال کے ارتقاء پر تشویش ہے۔ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے، کسی بھی ملک کے جائز سلامتی تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ یوکرین کے مسئلے کے اب تک کے ارتقائ کا گہرا تعلق منسک کے نئے معاہدے کے موثر نفاذ میں تاخیر سے ہے۔ یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ چین نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...