اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سیشن کا موضوع علاقائی ممالک کو درپیش داخلی چیلنجز تھا،افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کا مناسب تیاری کے بغیر کیا جانے والا انخلا پاکستان کے لیے بہت سی مشکلات کا باعث بنا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیشن کا موضوع علاقائی ممالک کو درپیش داخلی چیلنجز تھا۔ انہوںنے کہاکہ سول آبادی جنگوں میں سٹریٹجک ٹارگٹ ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں ہائبرڈ وار فیر بہت پہلے سے موجود ہے جس میں ہم بہت پیچھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کا مناسب تیاری کے بغیر کیا جانے والا انخلا پاکستان کے لیے بہت سی مشکلات کا باعث بنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے انسانی حقوق کے متعدد قوانین پاس کروائے ہیں۔ لیکن اینٹی ٹارچر اور جبری گمشدگی کے خلاف قانون ابھی پاس نہیں ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وبا میں پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی سٹریٹجی بہت کامیاب رہی۔ جس نے ہمیں بہت سے چیلنجز کے سامنے کامیاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے ساتھ جنگ نے شدت پسندی اور اسلاموفوبیا جیسے چیلنجز کو جنم دیا۔ انہوںنے کہاکہ ریجنل کوپریشن بہت سے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے لیکن انڈیا جیسے ملک کی موجودگی میں یہ بہت مشکل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...