جو اداکار تھیٹر کی مار کھا گیا وہ پھر کسی جگہ فیل نہیں ہوسکتا ‘ ببرک شاہ

0
238

لاہور (این این آئی ) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اسٹیج پر خالصتاً پنجاب کی روایت سے جڑے ڈرامے پیش کرنے چاہئیں،اسٹیج پر ایسا کردار ملے جس میں مارجن ہو تو ضرور کام کروں گا ،تھیٹر کسی بھی اداکار کے لئے بنیادی تربیت گاہ ہے جو اداکار تھیٹر کی مار کھا گیا وہ پھر کسی جگہ فیل نہیں ہوسکتا ۔ ایک انٹر ویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ تھیٹر پر اصل میں پنجابی جگت ہی دیکھنے والوں کو محظوظ کرتی ہے اس لئے ہمیں اسٹیج پر خالصتاً پنجاب کی روایت سے جڑے ڈرامے پیش کرنے چاہئیں۔ ہمارے پاس بڑی کہانیاں ہیں جنہیں اسٹیج پر لایا جا سکتا ہے اور اس سے اسٹیج کا دوبارہ جنم ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹیج کا ماضی بڑا شاندار ہے اور اسٹیج سے جڑے لوگوں کو اس سے رہنمائی اور تقویت لینی چاہیے۔