لاہور (این این آئی) سینئر اداکار ہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت اور اسی طرز کے دیگر منفی رجحانات تیزی سے فروغ پارہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی روک تھام یا اصلاح کیلئے عملی طو رپر کاوشیں ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دوسرے لوگوں کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جس طرح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اس میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں ہونی چاہئیں جس کیلئے والدین اور تعلیمی ادارے اپنا کردار اد اکریں ۔آج میڈیا کا دور ہے اس پلیٹ فارم کو نوجوان نسل کی بہترین تربیت کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرے جس سے معاشرے میں مثبت رجحانات فروغ پائیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کو اعتماد دینے کے ساتھ ان کی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ بھٹک نہ سکیں۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...