حوثیوں کے حملوں پرسعودی عرب اور امارات کی مدد کے پابند ہیں، امریکا

0
232

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ ان لوگوں کا احتساب کیا جائے جن کی وجہ سے یمن کا بحران طول پکڑ رہا ہے،امریکاحوثی باغیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ حوثی دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ اور خلیج میں تعاون موجود ہے۔امریکی وزیر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ جو حوثی ملیشیا کو فنڈز فراہم کرتا ہے، خلیج میں امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کیا گیا۔