یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا ہے، روسی وزارت دفاع

0
240

ماسکو (این این آئی)روس نے یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ۔روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ملٹری اسٹرکچر اور بارڈر فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہروں میں میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔