کراچی (این این آئی)چھوٹی اسکرین کے مقبول اداکار عمران اشرف کی آںے والی رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلم ‘دم مستم’ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’دم مستم’ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔اب طویل عرصے بعد ‘دم مستم’ کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔’دم مستم’ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں مذکورہ فلم کے ذریعے عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان نے بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں ”دم مستم” اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی جب کہ اس میں ‘مجھے مارو’ سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب بھی اداکاری کی دنیا میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔’دم مستم’ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ٹریلر دیکھ کر کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ امر خان اور عمران اشرف ایک ہی محلے میں پلے بڑھے ہوتے ہیں اور ایک جیسے ہی خواب دیکھ کر آگے بڑھنے کی لگن رکھتے ہیں۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران اشرف بھی ایک چانس ملنے کے بعد سپر اسٹار گلوکار بن جاتے ہیں۔فلم میں رومانس اور کامیڈی کے علاوہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ فلم میں آئٹم سانگس بھی شامل ہوں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کی ہدایات ‘سپر اسٹار’ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...