ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف مراٹھی فلم میں نابالغوں کے ‘فحش مناظر’ دکھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز پولیس نے بتایا کہ اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں ایک مراٹھی فلم میں نابالغ بچوں کے مبینہ طور پر فحش مناظر دکھانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 292، 34، پی او سی ایس او سیکشن 14 اور آئی ٹی سیکشن 67، 67 بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں، ممبئی کی سیشن عدالت نے سماجی کارکن سیما دیش پانڈے کی طرف سے دائر درخواست کے بعد ایف آئی آر کے اندراج اور معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مراٹھی فلم میں مبینہ طور پر فحش مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں بچے شامل ہیں۔سیما دیش پانڈے کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے سی آر پی سی کو دفعہ 153 (3) کے تحت تحقیقات کا حکم دیا ہے۔کیس میں ابھی تک مہیش منجریکر کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...