عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر فلم ‘دم مستم’ کی تعارفی تقریب میں فنکاروں کا میلہ

0
256

کراچی (این این آئی)بطور پرڈیوسر اداکار عدنان صدیقی نے سیریل انٹرٹینمنٹ کے تحت اپنی پہلی پروڈکشن ‘دم مستم’ کی تعارفی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا تو فنکاروں کا میلہ دیکھنے میں آیا، ڈراما اور فلم انڈسٹری کے ستارے اپنے ساتھی فنکار کو سپورٹ کرنے چلے آئے۔ فلم میں مشہور و معروف اور وراسٹائل اداکار عمران اشرف اور انتہائی باصلاحیت امر خان کو پہلی بار سلور اسکرین پر متعارف کروایا گیا ہے۔ گزشتہ سال سٹائل ایوارڈز کے موقع پر فلم کی کاسٹ نے خصوصی پرفارمنس پیش کرکے دھوم مچادی تھی، جس کی وجہ سے لوگ اس فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر نظر آئے۔کراچی میں منعقدہ تعارفی تقریب بے شمار ستاروں سے سجی ہوئی تھی، اس موقع پر عمران اشرف، امر خان، محمد احتشام الدین، اختر حسنین، ہمایوں سعید، اشنا شاہ، عروہ حسین، بلال اشرف، ندیم بیگ، وسیم بادامی، واسع چوہدری، سونیاحسین، صنم سعید، مْحب مرزا سمیت پاکستان کی تفریحی صنعت کے بے شمار جگمگاتے ستارے بھی موجود تھے۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض خْوب صورت باصلاحیت فنکارہ صنم جنگ انجام دے رہی تھیں، تقریب میں شوبز ستاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حاضرین کی زبردست تالیوں کی گونج میں فلم کا ٹریلر پیش کیا گیا۔خْوب صورت اور باصلاحیت اسٹار کاسٹ سے لے کر شان دار اداکاری، غیر معمولی موسیقی، جان دار ڈائریکشن اور محبت، ہنسی، موسیقی، جذبات اور تنازعات کے بہترین امتزاج پر مشتمل اس فلم کے ٹریلر کو حاضرین نے بہت پسند کیا، جس میں فلم کے اہم کرداروں کو دکھایا گیا