بیجنگ (این این آئی)بیجنگ سرمائی اولمپکس اختتام پذیر ہو چکے ہیں،برف کے کھیلوں کے اس عظیم ایونٹ نے انتہائی کامیاب اور بے مثال ہونے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی یادوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیجنگ سرمائی اولمپکس نے دنیا کو چین کی شاندار اور رنگا رنگ ثقافت سے بھی متعارف کروایا ہے۔چینی میڈ یا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا افتتاحی دن چینی قمری کیلنڈر میں موسم بہار کے آغاز کا دن تھا۔ افتتاحی تقریب میں، الٹی گنتی کے طور پر 24 شمسی اصطلاحات کے ساتھ، دنیا بھر سے سامعین نے سرمائی اولمپکس کے آغاز کا انتظار کیا اور نئے موسم بہار کی آمد اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کا ایک ساتھ استقبال کیا۔اس کے ذریعے لوگوں نے پانچ ہزار سے زائد عرصے تک جاری چینی کاشتکاری کی تہذیب محسوس کیا ہے اور شمسی اصطلاحات کے حوالے سے چینی روایتی شاعری سے بھی لطف اندوز ہوئے ہیں۔ اگرچہ ”چوبیس شمسی اصطلاحات”کو 2016 کے اوائل میں ہی یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، لیکن سرمائی اولمپکس کی شاندار افتتاحی تقریب نے اس خوبصورت ثقافتی تصویر میں ایک مرتبہ پھر نئے رنگ بھر دئیے۔ چینی ثقافت کی روایتی دلکشی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ ان مناظر کو دیکھنے والی ہر آنکھ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔افتتاحی تقریب کی طرح بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب نے بھی لوگوں کی یادوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ننھنے منے چینی بچے برف کے گالوں کی شکل کی لالٹینیں اٹھائے کھڑے ہیں۔ پنڈال میں برف کے زرے کا نشان اور برڈ نیسٹ کے اوپر اتحاد، خوشی اور سلامتی کی نمائندگی کرنے والی “چینی ناٹ” کا نمونہ نمودار ہوتا ہے۔ یہ تمام عناصر مل کر رومانویت سے بھرپور عظیم چینی ثقافت کی لطافت ، نرمی اور خوبصورت کو مزید چار چاند لگا دیتے ہیں، جو چینی عوام کی مخلصانہ دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ چین میں ہمیشہ سے ایک کہاوت رہی ہے کہ شجر بید کے ساتھ مہمانوں کو الوادع کہاجاتا ہے۔ اس کہاوت کی تمثیل بنے فنکار اختتامی تقریب میں شجر بید کی شاخیں تھامے دلکش شاعرانہ انداز سے سرمائی اولمپکس کو الوداع کہنے کے لیے پنڈال کے بیچوں بیچ جمع ہوئے۔ چینی زبان میں بید اور ”رکنے”یا ”نہ جانے”کے الفاظ ہم آواز ہیں۔ چین کے قدیم زمانے میں اکثر، دور دراز سفر پر روانہ ہونے والے دوستوں اور مہمانوں کو شجر بید کی شاخ کو توڑ کر بطور تحفہ دی جاتی ہے۔الوادع کہنے کے اس روایتی چینی طریقے کی اپنی ثقافتی اہمیت اور دلکشی ہے، اور یہ محبت کے اظہار کا منفرد طریقہ بھی ہے۔ اختتامی تقریب نے بہت سے دلکش اور یادگار مناظر کے ساتھ ساتھ چینی ثقافت اور فن کو بھی بھرپور انداز میں دنیا کے ساتھ متعار ف کروایا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...