لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو اہے ، وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے ان کی صحت بارے دریافت کیا ، جہانگیر خان ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا او ران کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دو سال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اور ان کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے روانگی ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے اورڈاکٹرو ں کے مشورے پر وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جہانگیر ترین تین روز تک لاہور میں بھی زیر علاج رہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے ۔ بتایاگیا ہے کہ جہانگیر ترین السر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...