اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا’ عثمان بزدار سے شیخ رشید کی ملاقات

0
245

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا ۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں،اپوزیشن صرف اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے،عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں۔جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں،اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے،نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا ء کے لیٹر دینے پر شکریہ ادا کیا ۔