اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پانچ بڑی لہروں کے بعد کورونا وائرس کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی، اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا، اس کی چھوٹی چھوٹی ‘ویولیٹس’ لہریں سامنے آتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...