بیجنگ سرمائی پیرا لمپک ویلیج ،باضابطہ طور پر کھول دیئے گئے

0
475

بیجنگ (این این آئی)چار مارچ سے بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس2022 کا آغاز ہوگا۔ اس وقت بیجنگ سرمائی پیرالمپکس گیمز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ، یان چھینگ اور جانگ جیاکھو کے سرمائی پیرا لمپک ویلیجز باضابطہ طور پر کھول دیئے گئے۔ بیجنگ، یان چھنگ اور جانگ جیاکھو کیسرمائی اولمپک ویلیجز کو سرمائی پیرا لمپک ویلیجز میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہاں پر 48 وفود قیام کریں گے۔ انٹرنیشنل پیرا لمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز نے کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی خاطر ، چین اور بیجنگ سرمائی پیرا اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی، دونوں نے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ کھلاڑیوں کواپنی مکمل توجہ مقابلے پر مرکوز کرنے، مقابلوں میں اعلی ترین کھیل پیش کرنے اورمنصفانہ مقابلوں کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے۔فی الحال، 48 وفود نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔پانچ مارچ سے شروع ہونے والے بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس میں 6 بڑے ایونٹس اور78 گولڈ میڈلز ہیں۔ بیجنگ سرمائی پیرا اولمپکس مقابلے نو دن تک جاری رہیں گے اور تیرہ مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے۔