چین کا انسانی حقوق کے تحفظ کو مزید بہتر بنا نے کا اعلان

0
513

بیجنگ(این این آئی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ،شی جن پھنگ نے چین میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق کام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی سی اراکین کی ان تھک جدوجہد کا مقصد ، انسانی حقوق کا احترام اور  ان کا تحفظ ہے۔سو برسوں میں سی پی سی نے  انسانی حقوق کے احترام ،ان کی ضمانت اور  بہتر بنانے کے لیے انتھک کاوشیں کی ہیں۔ ہمیں انسانی حقوق سے متعلق کام کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھنا چاہیئے ،چین کی انسانی حقوق کی راہ پر ثابت قدم رہنا چاہیئے،انسانی حقوق کا مزید احترام کرنا چاہیے اور اس کو مزید یقینی بنانا چاہیئے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو جامع طور پر فروغ دیا جانا چاہیئے،اعلی معیار کی خوبصورت زندگی کے لیے عوام کی خواہشات اور مختلف پہلوو?ں سے حقوق و مفادات کی تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیئے تاکہ جامع طور پر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے قانونی نظام اور نفاذ کو مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو عدل و انصاف کا احساس ہو نیز انسانی حقوق کا احترام اور ان کو یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیاجائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو عملی طور پر فروغ دیا جائے، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو آگے بڑھایا جائے، مساوات اور باہمی اعتماد، جامعیت اور ایک دوسرے سے سیکھنے، مشترکہ مفادات کے تعاون و مشترکہ ترقی کے تصورات پر عمل کیا جائے اور ترقی کو فروغ دیا جائے۔انسانی حقوق کے عالمی انتظام و انصرام  کو مزید عدل و  انصاف، معقولیت اور جامعیت کی سمت پر بڑھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق امور میں مثبت طور پر حصہ لے گا اورمختلف ممالک ،خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تبادلے و تعاون کو فروغ دے گا۔