اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد جانے کا دعویٰ کیا ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور پاکستان بار کے نو منتخب نمائندوں نے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے ملاقات کیلئے بہادر آباد جائیں گے، توقع ہے وزیر اعظم ایک آدھ ہفتے میں بہادر آباد آنے کا پروگرام فائنل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہے سول مقدمات کے فیصلے جلدی ہوں، وکلاکو جسٹس سسٹم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔فروغ نسیم نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے معترف ہیں، کئی بہترین ججز ہیں جو سنیارٹی کے بغیر آئے، کسی بھی جج کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...