اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے اورعوام کوریلیف دینے کے قابل ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کے ریونیو 441 ارب کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ،ایف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا ،ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے،نئے مراکز ان تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی نادرا سینٹر موجود نہیں تھا،بلوچستان میں 13، سندھ میں 23 اور کے پی کے میں 16 نئے نادرا مراکز کھولے گئے،گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11، آزاد کشمیر میں 12 اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک نیا سینٹر کھولا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...