اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 8اکتوبر زلزلے اور اوجری کیمپ میں خود شامل تھا ایک بچی کو نکالا ،1965کی جنگ میں بھی سول ڈیفنس کو دیکھا۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں تیں ویمن یونیورسٹی ہیں پاکستان میں کہی نظر نہیں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تعریفی پروگرام منعقد کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے پلک جھپکنے میں تیار ہو جاتے ہیں،سول ڈیفنس کے اہلکاروں فارن ٹریننگ کا اہتمام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سائبر اٹیک، ڈرونز ٹیکنالوجی کا نہیں سنا تھا لیکن اب دنیا تبدیل ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی، ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے، اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے، بلاول کو اسلام آباد آنے دیں ٹھیک ہے۔شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر کہا کہ ”یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنوا،گھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے”۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ کے حوالے سے لانگ مارچ کو دیکھیں گے،23 مارچ کو دفاعی سرگرمیاں ہونگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا، یوکرین اور دیگر ممالک میں جوہورہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ انہوںنے کہاکہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے، ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی لینڈ کا دورہ ناکام بنایا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...