اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی فون کال پر خیریت دریافت کرنے پرکہا ہے کہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے ؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچائو این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ وہی چوہدری برادران ہے جو بارہا عمران نیازی آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے، نیازی صاحب آپ مونس الہی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ جب آپ کواپنی ،کرسی گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کیبل حاضری دے رہے ہو، جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے ؟یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچائو این آر او کی بھیک مانگ رہے ہو؟ ،اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کی جتن کروگے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس بار پاکپتن بکے مزار پر حاضری سے بھء تمہاری کرسی نہیں بچے گی۔ انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی سیاست اوراقتدارکی کرسی،،تحریک عدم اعتماد،،کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...