نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پرروس کے حملے کے خلاف قرارداد منظورکرلی۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 39 بعد پہلی بارطلب کیا گیا تھا۔جنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے 141 نے روسی حملے کیخلاف ووٹ دے کرقرارد داد منظورکی۔پاکستان، بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 5 ممالک میں روس،شام،شمالی کوریا اور بیلاروس شامل ہیں۔قرارداد میں روس سے فوری طورپرجنگ بندی اوریوکرین سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعمل درآمد لازمی نہیں ہوتا لیکن ان کی سیاسی اہمیت ہوتی ہے۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...