اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ حکومت سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس واپس لینا کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت، صحافتی تنظیموں، سول سوسائٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیکا قانون فیک نیوز کی آڑ میں ایک ہتھیار ہے، قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بنا تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ قانون غلط خبروں کی روک تھام کے لئے ہوتا تو پارلیمان میں بل پیش کیا جاتا۔ سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادی اظہار پر قدغنیں لگانا کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...