اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے مناظرہ کرے بے شک عمران خان کو بھی ساتھ لائے ۔ اپنے بیان میں قادر پیل نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے آنکھوں پر نفرت کی پٹی باندھ کر سندھ دیکھا، سندھ کا تھر ترقی میں سب سے آگے ہے کے پی کا بہت برا حال ہے۔قادر پٹیل نے کہاکہ سندھ کے این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال پنجاب اور کے پی میں کیوں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی بگڑے ہوئے بچوں کی طرح بات کرتے ہیں بڑے کب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ امور کا ستیاناس کردیا ہے، سفارتی امور میں چاپلوسی نہیں چلتی ۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے کہاکہ ملتان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال دیکھ کر قریشی کے ہوش اڑ گئے ہیں، جنوبی پنجاب لوٹوں، لٹیروں، اور سیاسی نوسرباز بازوں سے پاک ہو رہا ہے ۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...