کورونا وائرس سے مزید 11افراد چل بسے ،953نئے کیسز رپورٹ

0
220

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، 953نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 953 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 605 مریض اس سے شفایاب ہو گئے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 248 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 794 زیرِ علاج مریضوں میں سے 890 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 51 ہزار 665 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 21 کروڑ 55 لاکھ 39 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 92 لاکھ 92 ہزار 129 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 45 لاکھ 12 ہزار 786 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 69 ہزار 338 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 83 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 264 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 513 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 614 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 283 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 519 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 14 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 788 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 361 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 376 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 543 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔