اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے موسم سرما میں گیس قلت سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کر دی ۔ ذرائع کمے مطابق دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں نے مہنگی ترین بولیاں وصول ہوگئیں ،سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کیلئے بولیاں طلب کر رکھی تھیں ، پی ایل ایل نے دسمبر میں ایل این جی کے 6 جہازوں کیلئے بولیاں طلب کی تھیں ، ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے دسمبر کیلئے خام تیل کی قیمت کے 15.87فیصد سے 19.30 فیصد تک بولیاں دی گئیں ،دسمبر کیلئے ایل این جی کے 6 کارگوز کیلئے بولیاں عالمی کمپنیوں گنور،سوکار ،وائٹول اور ای این آئی سمیت چھ کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62فیصد سے 13.37فیصد تک خریدی جا رہی ہے
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...