دی ہیگ(این این آئی) یوکرین نے روسی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے بین الااقوامی عدالتِ انصاف جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جنگ کو روکنے کا مطالبہ اور نسل کشی پر روس کے مواخذے کی درخواست کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین روسی حملوں میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کو نسل کشی تعبیر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ لے کر جائے گا۔یوکرین عالمی عدالت جنگ سے روسی حملوں کو رکوانے کے لیے ہنگامی حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کرے گا کیوں کہ روس کا حملہ یوکرینیوں کی نسل کشی ہے جس پر بین الاقوامی عدالت انصاف روس کا احتساب کرے۔اسی طرح روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی کہس ہے کہ مشرقی یوکرین کے دوصوبوں لوہانسک اور ڈونئیسک میں مقیم روسی زبان بولنے والوں کی نسل کشی کی گئی جس پر مغربی ممالک خاموش رہے۔ ان لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے روس نے حملہ کیا۔روس کے اس موقف پر یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نسل کشی کی غلط تشریح کر رہا ہے۔ لوہانسک اور ڈونئیسک میں مسلح باغیوں نے پْرتشدد کارروائیاں کیں جس پر فوج نے دفاع کیا ہے۔دونوں ممالک اپنے اپنے دعوئوں کے ساتھ عالمی عدالت میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے یوکرین اپنا مقدمہ پیش کرے گا پھر روس اپنا موقف رکھے گا۔ روس اور یوکرین دونوں عالمی عدالت انصاف کے رکن ہیں۔اگر عالمی عدالت انصاف کوئی فیصلہ کرتی ہے تو عمومی طور پر ممالک اس کی پیروی کرتے ہیں لیکن انکار پر عالمی عدالت کے پاس اپنا فیصلہ زبردستی نافذ کرنے کا اختیار نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...