اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی صنفی مساوات کیلئے سرگرمِ عمل ہے،کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روکتھام کے متعلق قانون بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے متعارف کردہ قانون سازی میں شامل ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے متعلق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو شرمندہ تعبیر دے گی۔ اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی صنفی مساوات کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیئے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے پوری مسلم دنیا میں پہلی بار ایک خاتون شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کیا ۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے فخر کے ساتھ ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں خواتین کو جج مقرر کیا۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے خواتین کو قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب کرایا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں فرسٹ ویمن بینک قائم کیا، خواتین کے لیے علیحدہ پولیس اسٹیشن بنائے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نیٹ ورک تشکیل دیا، بے زمین خواتین کسانوں کو زمین کا مالک بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں خواتین دوست قانون سازی کی ذمیداری کا بیڑہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی نے اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روکتھام کے متعلق قانون بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے متعارف کردہ قانونسازی میں شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لیئے یہ بھی باعثِ فخر ہے کہ اس کی خواتین ونگ ملک میں سب سے زیادہ متحرک تنظیمی نیٹ ورک ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی پی پی شعبہ خواتین یونین کونسل کی سطح تک موجود ہے،یہ خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے متعلق پارٹی کے عزم کا آئینہ دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں پی پی پی کی صوبائی حکومت نے خواتین کو معاشی طور بااختیار بنانے کے لیے ایک منفرد پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کے تحت تقریباً 10 لاکھ خواتین مستفید ہوچکی ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز صدر آصف علی زرداری نے سال 2008ع میں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس پروگرام کا حدف ملک کی لاکھوں غریب خواتین کو نقد امدادی رقم کی فراہمی تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...