عورت مارچ کو اسلام آباد میں این او سی کیوں دینے سے انکار کیا گیا؟ ،حکومت کو کس بات کا ڈر ہے؟ شیری رحمن

0
218

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عورت مارچ کو اسلام آباد میں این او سی کیوں دینے سے انکار کیا گیا؟ ،حکومت کو کس بات کا ڈر ہے؟۔ عورتوں کے عالمی د ن کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوںنے کہاکہ عورتوں کے عالمی دن کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عورت مارچ کو اسلام آباد میں این او سی کیوں دینے سے انکار کیا گیا؟ ،اس حکومت کو کس بات کا ڈر ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی دن کے موقع پر پر امن عورتیں اپنے حقوق مانگ رہی ہیں، ان آپ نہتی عورتوں ست کیوں خوف زدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 8 مارچ کا دن عورتوں کی جدوجہد اور حقوق کی علامت ہے، پاکستان کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے اور عورتیں ملک کے ہر شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ شہید بھٹو کا آئین پاکستان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج اگر عورت مارچ ”اجرت، تحفظ اور سکون” کا مطالبہ کر رہا ہے تو یہ مطالبات آئین پاکستان کے میں دئے گئے حقوق کے مطابق ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے طبقاتی سماج میں عورت دوہرے استحصال کا شکار ہے، ہمیں خواتین متعلق تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے اور مساوی حقوق کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق اور اختیارات کی علم بردار ہے، عورتوں کو خودمختار با اختیار بنانا پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی۔