کراچی (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بھی مدعو کیا ،پاکستان کے وہ کرکٹر جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں انہیں مختلف گروپس کی شکل میں مدعو کیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، وسیم باری معین خان، توصیف احمد، صادق محمد، سلیم جعفر، سلیم یوسف اور نسیم الغنی سمیت کئی ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود تھے جنہوں نے پی سی بی کے اس اقدام کو سراہا اور تاریخی موقع پر انہیں یاد رکھنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔سابق ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے فل اسٹرنتھ ٹیم پاکستان بھیجی ، ان کے اس فیصلے سے ہر پاکستانی بہت خوش ہے، فل اسٹرنتھ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا شائقین اس لمحے کو بہت انجوائے کریں گے۔ظہیر عباس نے کہا کہ ٹاس کسی کے اختیار میں نہیں ایک تیم کو ٹاس جیتنا اور دوسرے کو ہارنا ہوتا ہے اگر وکٹ بہت زیادہ ٹرن لے گی تو لازمی طور پر پاکستان ٹیم کو مشکل پیش آسکتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت ہے وہ مشکل صورتحال میں بھی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر سابق کپتان معین خان نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثات ہوگا، ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم مشکلات میں آسکتی ہے کیونکہ اس وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا ا?سان نہیں ہوگی جبکہ ا?سٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔ معین خان نے کہا کہ تاریخی موقع پر پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکتر کو یاد رکھا جو کہ ایک اچھی روایت ہے۔سابق وکٹ کیپر وسیم باری کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے انٹرنیشنل کرکت کی بحالی میں بہت مدد ملے گی۔ اسی سال امید ہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی
مقبول خبریں
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا...
آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی...
عمران نیازی اہم شخصیات کی کردار کشی کرتے ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی...
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،امن وامان کی سکیورٹی کے حوالے سے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان اور پاکستان...