اقوام متحدہ (این این آئی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے یوکرین کے بائیو سیکیورٹی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ چین حیاتیاتی سیکیورٹی کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کی مکمل ممانعت اور مکمل تلف کرنے کی وکالت کرتا ہے،کسی بھی حالت میں، کسی بھی ملک کی طرف سے حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی ترقی، قبضے یا استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور جن ممالک نے اپنے ان ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا ہے، چین ان سے جلد از جلد ایسا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے اغراض و مقاصد کی سختی سے پاسداری کی جانی چاہیے۔چانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو طویل عرصے سے امریکی بائیو ملٹری سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ امریکہ کی دنیا بھر میں 336 ایسی لیبارٹریز ہیں۔یہ امریکہ کی طرف سے حیاتیاتی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن میں فریقین کی کانفرنس میں جمع کردہ ڈیٹا ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ کھلے پن اور شفافیت کی وکالت کی ہے۔ اگر امریکہ کو لگتا ہے کہ متعلقہ معلومات غلط ہیں تو وہ متعلقہ شواہد شائع کر سکتا ہے اور وضاحتیں کر سکتا ہے تاکہ عالمی برادری فیصلہ کر سکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...