کراچی(این این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ‘بے شرم عورت’ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو 50 ملین (5 کروڑ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...