لاہور (این این آئی)نامورگلوکارشبنم مجید نے کہا ہے کہ گلوکاری نے مجھے جتنی عزت اور شہرت دی ہے میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے اس کا قرض اتارنا چاہتی ہوں، شبنم مجید نے کہا کہ اب نئے ٹرینڈ متعارف ہو رہے ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر منتقل ہو رہے ہیں اس لئے سب کو اس کی پیروی کرنا پڑے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ہر دور میں تبدیلی آتی ہے لیکن ہر دور کا اپنا لطف ہے ، بہت سی نئی ماڈل کی جدید گاڑیاں آتی ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیںوسائل ہونے کے باوجود اپنی پسند کی پرانی گاڑیوں کو انتہائی محبت سے سنبھال کر رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دور کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فن گائیکی سے بڑا لگائو ہے اور اس نے مجھے جتنی عزت اور شہرت دی ہے اس کا مجھ پر قرض ہے ، میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے اور اس فن سے آگاہی دے کر اپنا قرض اتارنا چاہتی ہوں۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...