ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ ادا کارکنگ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ ہوا ۔شاہ رخ خان نے ایک ٹوئٹ میں اجے دیوگن سے پوچھا کہ تو پھر رْدرا، دی ایج آف ڈارکنیس سیزن 2 ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نہیں ایس آر کے پلس پر ہوگا، پکا؟جس پر اجے ریوگن نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایس آر کے پلس کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا معذرت شاہ رخ خان پہلے بتا دیتے رْدرا کو ایس آر کے پلس پر ہی ریلیز کرتا۔پھر انہوں نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ اب تھوڑا رک شاہ رخ۔اجے دیوگن نے یہ بات کیوں کی اور اس ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد کیا تھا جس میں شاہ رخ خان اور انوراگ کشیپ کو ایس آر کے پلس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے؟یوسٹ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کی فلم رْدرا کے حوالے سے بات کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بہ بتانا مشکل ہے دونوں اسٹارز کے درمیان ٹوئٹ کے تبادلے کے پیچھے کیا حقیقت ہے البتہ ممکنہ طور پر یہ شاہ رخ خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم SRK Plus کی تہشیر معلوم ہوتی ہے۔یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان دوستی نہیں، اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلمیں کرچکی ہیں اور ان کی جوڑی بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ماضی میں اجے اپنی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے ناراضی ظاہر کرچکے ہیں۔اجے دیوگن واحد فنکار نہیں ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان کے نئے سفر ردعمل دیا ہے۔سلمان خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ پر تاثرات میں کہا کہ زندگی میں دو چیزوں کو نظر انداز نہ کرنا، شاہ رخ خان اور مذاق کی عادت، ایس آر کے پلس آئے نہ آئے مزہ بہت آیا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...