کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری اور نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بشریٰ انصاری خود کو ‘بے گھر’ کہتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں۔تفصیلات کیمطابق سوشل میڈیا پر دونوں سْپر اسٹارز کی غیر ملکی دورے کی ویڈیوز سوشل میدیا پر گردش کررہی ہیں۔ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری زمین پر اپنے بیگ کے ساتھ بیٹھی ہیں، اور خود کو بے گھر کہتی ہیں ، ایسے میں ویڈیو بناتے نعمان اعجاز کی آواز آتی ہے کہ پاکستان کا آئیکون سڑک پر آگیا۔جواب میں بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ ان ملکوں میں بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ انسان بیٹھ ہی جائے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ بشریٰ آپا کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...