کووڈ کی ایک اور طویل المعیاد علامت سامنے آگئی

0
249

واشنگٹن(این این آئی )کووڈ 19 کو شکست دینے والے کچھ مریضوں میں کووڈ ٹوئیز (پیروں کی انگلیوں کی رنگت جامنی ہوجانا)اور ریشز زیادہ طویل عرصے تک برقرار رہنے والی علامات ہوسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کووڈ 19 اور جلدی مسائل کے درمیان تعلق تو ابھی واضح نہیں مگر لانگ کووڈ کا شکار ہونے والے کچھ مریضوں(جس میں وہ بیماری سے صحتیاب تو قرار پاتے ہیں مگر علامات برقرار رہتی ہیں)، میں جلدی علامات 60 دن یا اس سے زائد عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر ایسٹر فری مین نے بتایا کہ کووڈ ٹوئیز اور ریشز ورم کی نشانیاں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں کو طویل المعیاد ورم کا سامنا ہوتا ہے جو کہ وائرس کے نتیجے میں متحرک ہوتا ہے