جوبائیڈن افریقی نسل کو استعمال کر رہے ہیں،نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے،ٹرمپ

0
243

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ افریقی نسل کے امریکیوں کو اپنی جیت کی یقینی بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اریزونا اور ٹیکساس میں اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ بہتر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ان کی کامیابی سے امریکا میں اتحاد کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جیت آسان اور ہار مشکل ہے۔انتخابی معرکہ آرائی کے دوران امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب ہے۔ وہ دوبارہ بندش کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے