ویانا حملہ انسانی اور مذہبی اقدار کے منافی گھنائونا جرم ہے،سعودی عرب

0
258

ریاض (این این آئی )سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ویانا حملہ تمام مذاہب اور انسانی اقدار سے متصادم ایک گھنائونا جرم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ مملکت ویانا میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے جرم پر آسٹریا کے غم میں اس کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھنائونا جرم ہے۔ اسے تمام مذاہب اور انسانی اقدار کے منافی تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا نسل نہیں ہوتی۔