بیجنگ(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی کی مختلف وجوہات سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک وجہ چین بھی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد خام تیل 100.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.94 ڈالر کم ہو 96.32 پر اور برینٹ کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت کو بھی ایک فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی سی ایم سی مارکیٹ میں تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات امریکہ اور آئی ای اے رکن ممالک کا اپنے ذخائر میں سے تیل جاری کرنے کا مشترکہ فیصلہ اور چین کے مینوفیکچرنگ مراکز شین یانگ اور شنگھائی میں طویل عرصے سے جاری لاک ڈائون بتائی ہیں۔واضح رہے کہ چین کے معاشی حب شہر شین یانگ اور شنگھائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون جاری ہے ، جس کی وجہ سے وہاں تیل کی کھپت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ تیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک چین نے کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر پھیلا کے بعد شنگھائی کی دو کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو لاک ڈان میں رکھا ہوا ہے جو تیل کی طلب میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...