سکردو(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کون بنانے یا گرانے کا اختیارکسی ادارے یا شخص کونہیں صرف عوام کو ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 16 میں 8ـ9 امیدواروں کو توڑا جاچکا ہے،جو اپنے حق کیلئے کھڑا نہیں ہوسکا وہ عوام کیلئے بھی کھڑا نہیں ہوسکتا ،جو پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گونپ دے وہ ووٹ کا حق دار نہیں ،کارکنان پارٹی چھوڑجانے والوں کا گھیرائو کریں ، جعلی وزیر اعظم کا ہروعدہ جھوٹا ہے ،تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ فریب ہے ،اس چالاکی کو گلگت کے عوام بخوبی جانتے ہیں،جس کو اپنے حقوق کا نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے،اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی۔ جمعرات کو گمبہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے جو افراد مشکل حالات میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں، اپنی وفاداری کو نہیں بیچیں ووٹ کا حق صرف ان کا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...