اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ایل اوسی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس کھڑی ہیں، پاک فوج کے ہوتے ہوئے ایل اوسی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ پاک فوج کے حوصلے، جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو یاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے مہاجر کیمپس میں مزدوروں کے ٹھہرنے کا انتظام کریں گے۔ سر دار تنویر الیاس نے کہاکہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...