کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ہے، واٹر بورڈ کو پانی کی تقسیم کا تفصیلی پلان بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے ہر علاقے کو پانی ملنا چاہیے۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کو 1000 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے، جبکہ اس وقت کراچی کو 580 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی جاری ہے۔بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ پانی کے 174ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں، 406ایم جی ڈی پانی سپلائی جاری ہے، شہر میں بچھائی ہوئی پانی کی لائن بہت پرانی ہیں اور پرانی لائن ہونے کے سبب پانی ضائع ہوتا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ پانی کی لائن بچھانے کیلئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہوں گی، واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے1اعشاریہ 59 ملین روپیکی اسکیم جاری ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 406 ایم جی ڈی پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے، وزیراعلی نیمالی سال 23-2022 میں کے ڈبلیو ایس بی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کام سست روی کا شکار ہے اس کو تیز کریں،کے ڈبلیو ایس بی کو اپنا ریوینیو بڑھانے کی ضرورت ہے۔مراد علی شاہ نے اجلاس میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا اور کہا کہ واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام کو بھی بہتر کرنیکی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...