اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے یوکرین میں جنگ کے آغاز اور اس کے جاری رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو انسانی بحران کا ہمدردی اور فراخدلی سے جواب دینا چاہیے،پاکستان یوکرین کے تنازعے کے جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیتا رہیگا،مزید جانی نقصان کو روکنے اور انسانی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے تنازع کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔ یوکرین کیلئے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین میں جنگ کے آغاز اور اس کے جاری رہنے پر گہری تشویش ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بڑی شہری ہلاکتوں، پناہ گزینوں کے بڑے پیمانے پر اخراج اور یوکرین میں لوگوں کی اندرونی نقل مکانی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹوں سے دکھ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو اس انسانی بحران کا ہمدردی اور فراخدلی سے جواب دینا چاہیے۔حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم اس انسانی بحران اور متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری متعدد قومی اور اجتماعی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی تنظیموں کی اپیلوں کے جواب میں پاکستان نے اس سے قبل یوکرین کے لوگوں کیلئے 15 ٹن سے زیادہ انسانی امداد بھیجی تھی جس میں ہنگامی ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...