اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلیشیر پگھلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،متاثرہ لوگوں کو آباد کرنے کیلئے پورے وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پیر کو میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلیشیر کے پگھلنے اور سیلاب سے الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک پل اور دس گھروں کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو آباد کرنے کیلئے پورے وسائل بروئے کار لائیں گے۔ خوراک اور تیل کی مکمل سپلائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل راستوں سے بھی خوراک اور تیل کی ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے ،متبادل راستوں سے سیاحوں کے آنے جانے کے راستے کھلے ہیں، ہم نے بروقت این ایچ اے اور ایم ڈی ایم اے کو متحرک کیا۔ انہوںنے کہاکہ عارضی پل کی لوکیشن طے کر کے جلد از جلد تعمیر کر دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ مستقل پل کا بھی ڈیزائن فائنل کر کے جلد تعمیر شروع کی جائے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...