اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تقرری پر وزیر اعظم کو نظر ثانی کا حکم اورفریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے حنیف عباسی کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔پیر کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لگی رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اور عہدہ رکھنے کے اہل نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیخ رشید کو روسٹرم پر بلاکر کہا کہ جلسوں میں جس طرح عدالتوں پر الزام تراشی کی جاتی ہے وہ افسوسناک ہے۔ انہوںنے استفسار کیاکہ کیا آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا اسلام آبادہائیکورٹ پر اعتماد ہے ؟ انصاف ہونا بھی چاہیے اور نظر بھی آنا چاہیے، بہت اہم اور بڑے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، اگر آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں تو ہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلی ؟ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں، اس عدالت میں لاپتہ افراد، بلوچ سٹوڈنٹس کیسز ہیں عوام کا اعتماد خراب نہ کریں، اگلے دن تک کا وقت دیتے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...