اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...