اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...