اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اوروفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آئین بنانے والے اگر آئین توڑنے لگ جائیں تو پھر کیا فرق رہ جائیگا،جس معاشرے میں آئین قانون کی بالادستی ختم ہوجائے تو وہاں افراتفری پھیلتی ہے،ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کا سہارا لے کر عدم اعتماد کو مسترد کیا،آئین توڑنے والا اگر وردی کے بغیر بھی ہے تو اس پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جلسے میں تقاریر میں سب قائدین سے غلطیاں ہو جاتی ہیں،صحابہ کرام کے ساتھ تقابلی جائزہ شروع ہوا اور بات یہاں ختم نہیں ہوئی،مدینہ منورہ میں جو کچھ ہوا بات وہاں تک نہیں رکی،میں اس کا حامی ہوں کہ اس کی آڑ میں مقدمات نہیں بننا چاہیں کیونکہ مقدمات بنانے سے یہ فتنہ اور پھیلے گا۔صرف 22 کروڑ ہی نہیں پوری مسلم امہ کے دل دکھے ہیں،آج کابینہ میں کہوں گا تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، تمام سیکورٹی ادارے اور قائدین مل بیٹھیں اور عمران فتنے سے چھٹکارا حاصل کریں، اس عمرانی فتنے کو فوری طور پرختم کرنے کی ضرورت ہے، لاڈلے کیلئے کل بھی سپیس تھی اور آج بھی ہے،فرح بی بی کی کرپشن کی کڑیاں بشریٰ بی بی سے ہوتی ہوئی عمران خان سے جا کر ملتی ہیں جن الیکشن قوانین کے تحت 2018 کے الیکشن ہوئے ہم ان پر ایکشن پر تیار ہیں،73کا آئیں متفقہ طور پر بنا تھا آئین میں ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق سے ہونی چاہیے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...