اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایچ ای سی کے عہدہداران نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کی جائے ۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلی مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ زیر تعمیر جامعات کے منصوبوں میں کوالٹی پہ سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...