لاہور (این این آئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاہے کہ اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے آئین کو استعمال مت کریں، آئین سلامت ہے توملک سلامت ہے،تمام ادارے آئین کے تابع ہیں،جوڈیشری آئین کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،وزیر اعظم شہباز شریف ایک فاشسٹ حکمران ہیںجوپاکستان کے آئین کو نہیںسمجھ سکا وہ حکمرانی کے لائق نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاکہ پریس کانفرنس اس لیے نہیںکررہا کہ شاید مجھے کوئی خطرہ ہے کہ ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا،میں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب قیادت کہے گی عہدہ چھوڑ دونگا،یہ آئینی عہدہ ہے اسے غیر آئینی طور پر ہٹایا نہیں جاسکتا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاکہ آج پاکستان میںبہت بڑا غیر آئینی کام ہوا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف ایک فاشسٹ حکمران ہیںجوپاکستان کے آئین کو نہیںسمجھ سکا وہ حکمرانی کے لائق نہیں،اس ملک کے آئین کو توڑو گے تو پاکستان بکھر جائے گا،ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کرے۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کو ضرورت ہے کہ سب آئین پاکستان کی بقا کیلئے کھڑا ہو،کسی کی حکمرانی کی ناجائز خواہش کو پورا کرنے کے لیے آئین کو پامال نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کا آئین سلامت ہے توملک سلامت ہے،تمام ادارے سب آئین کے تابع ہیں،عدالتیں آئین کی محافظ ہیں،آج پاکستان کے آئین پر حملہ ہے،صدر پاکستان کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے آئین کو استعمال مت کریں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...