اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان دانستہ طور پر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق وہ ہیں جو آئین توڑتے ہیں، عمران خان آپ اپنی آخرت کو کب سنواریں گے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، آپ کے دور میں جو ظلم ہوا لوگوں کو کب انصاف ملے گا۔انہوںنے کہا ا کہ عمران خان کہتے ہیں آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں سب سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنی بادشاہت سے آزاد کریں، وہ خود آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ توقع ہے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائیگا، یہ فارن فنڈنگ کیس ملکی سلامتی کا کیس ہے، جو پاکستان کی سالمیت سے جڑا ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ مان لیں تو کہے گے مرضی کا الیکشن کمیشن اور نتائج چاہیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...