ممبئی(این این آئی) بھارت کی متنازع فلم ‘دی کشمیر فائلز’ پر سنگاپور میں پابندی عائد کردی گئی جس میں مسلمانوں کے کردار کو مسخ کرکے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو غلط اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم سنگاپور کی متعلقہ انتظامیہ نے اس فلم پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی متنازع اور طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے سبب ‘دی کشمیر فائلز’ سنگاپور میں نہیں چلائی جاسکتی، فلم میں کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ کہانی پیش کی گئی ہے۔سنگاپور انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی فلم کے ذریعے توہین کی اجازت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ مسلم مخالف فلم ‘دی کشمیر فائلز’ 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلم محض مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...